➤Learn Urdu Through the News - What The Media Is Saying about Malala's trip to Pakistan


Transcript in Urdu:

News presenter:

ملالہ یوسف زئی کی وطن واپسی پر عام پاکستانی کیا سوچ ہے

 یہ آپ نے دیکھا دوسری طرف ملالہ یوسف زئی کی اچانک پاکستان پہنچنے کی خبر کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے نمایاں کوریج دی ہے 

امریکی میڈیا ملالہ زئی کی وطن  واپسی پر کیا کہہ رہا ہے

 یہ جاننے کے لیے چلتا ہے صباء خان کے پاس. صباء امریکہ میں ملالہ یوسف زئی کے دورہ پاکستان کے بارے میں کیا کہا جاتا ہے

Saba Shah Khan:

جی ثاقب. ملالہ یوسفزئی 2012 میں اپنے اوپر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کے بعد عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی تھی

 آج وہ چھ سال بعد ملک پاکستان پہنچی ہیں تو یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں کہ مغربی اور خاص طور سے امریکی میڈیا میں ان کی واپسی کو کس طرح دیکھا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پڑھے جانے والے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ملالہ کو بچوں کی تعلیم کی ایکٹوسٹ کے نام سے پکارتے ہوئے

ان کے تاریخی دورے پاکستان کے سفر کے خفیہ نوعیت کو ہائی لائٹ کیا ہے

 اس کے علاوہ اخبار نے انتہا پسندوں کی جانب سے ملالہ کی وطن واپسی پر ردعمل کو بھی اپنے مضمون میں جگہ دی ہے

امریکی نیشنل پبلک ریڈیو یا ایم پی آر نے اپنے  مضمون میں لکھا کہ طویل عرصہ اپنے ملک سے دور ہونے کے باوجود ملالہ نے اپنے ملک کے کاز کے لیے کام کیا

امریکی ٹی وی نیٹ ورک سی این این نے اپنی رپورٹ میں اس بات کو نمایاں جگہ دی کہ جہاں اکثر پاکستانی انہیں ایک ہیرو مانتے ہے کچھ نہیں ایسی شخصیت سمجھتے ہیں جسے چپ کرا دینا چاہیے









Comments